Saudi Arab Cold
سعودی عرب کے بعض حصوں میں اس ہفتے سخت سردی کی پیش گوئی
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات اور تحفظ ماحول نے اس ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں سخت سردی کی پیش گوئی کی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ شدیدسردی کی لہر سے درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گر سکتا ہے۔
موسمیات اور تحفظ ماحول کی جنرل اتھارٹی کے مطابق شدید سردی کی اس لہر سے آیندہ بدھ سے سعودی عرب کے شمالی علاقے بالخصوص تبوک ، جوف اور حائل زیادہ متاثر ہوں گے اور جمعرات کو سردی کی یہ لہر سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقوں کے شمالی حصوں تک بھی پھیل جائے گی۔
اس ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کم درجہ حرارت کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ وہ اپنے ساتھ گرد وغبار لائیں گی جس سے حد نگاہ متاثر ہو گی اور زیادہ دور تک دیکھا نہیں جاسکے گا۔
سرد ہواؤں کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹا تک ہو سکتی ہیں۔ان کے ساتھ ریت کے طوفان سے دیکھنے کی صلاحیت صرف ایک کلومیٹر تک محدود ہو کر رہ جائے گی۔سرد ی کی اس لہر سے جمعرات کو سعودی عرب کے وسطی ، مشرقی اور مغربی علاقوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔