ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید احمد علی صالح سے ملاقات میں ان کے والد کے قتل پر تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔

ابو ظبی کے ولی عہد کا علی صالح کے بیٹے اور خاندان سے اظہارِ تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے قتل پر ان کے بیٹے احمد علی صالح سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید بدھ کو ابوظبی میں احمد علی صالح سے تعزیت کے لیے ان کی قیام گاہ پر گئے اور ان کے والد کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔یمن کے سابق صدر کو سوموار کے روز حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سیف بن زاید اور نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے بھی علی صالح کے خاندان سے ان کے اندوہ ناک قتل پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں