متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش

علی صالح کے حامیوں کی ہلاکتوں سے حوثی ملیشیا کی اصلیت طشت ازبام:انور قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ یمن کے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے لیڈروں اور وبستگان کے حالیہ قتلِ عام سے حوثیوں کی اصلیت طشت از بام عام ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا ء میں ریاستی اداروں اور ان کے وسائل پر قبضہ کررکھا ہے اور وہ ان کے فنڈز کو اینٹھ کر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

انھوں نے ہفتے کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ہے کہ ’’ حوثیوں نے صنعاء میں ریاست کی آمدن کے ذرائع پر قبضہ جما رکھا ہے۔ یہ رقم ساڑھے تین ارب ڈالرز سے پانچ ارب ڈالرز تک سالانہ بنتی ہے اور یہ رقم حوثی ملیشیا کے حامیوں اور دہشت گردوں میں تقسیم کی جارہی ہے۔

انور قرقاش نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا:’’ مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن میں جنگ کے باوجود حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں کاروں کی درآمد اور مکانوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔یقینی طور پر بیرون ملک کاریں منگوانے اور مکانوں کی تعمیر کے لیے رقوم سرکاری خزانے سے لوٹی جارہی ہیں‘‘۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں