برطانیہ کے وزیر خارجہ بوریس جانسن

لندن : یمن کے بحران سے متعلق چار فریقی کمیٹی کا اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منگل کے روز یمن کے بحران سے متعلق چار فریقی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں میزبان ملک کے علاوہ سعودی عرب ، امارات اور امریکا شریک ہوں گے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ بوریس جانسن کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں یمن میں سیاسی عمل کے لیے آئندہ اقدامات زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ چار فریقی کمیٹی یمن کے بحران کے سلسلے میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں ترین کھلاڑیوں میں سے ہے، کمیٹی کو 2016 کے اواخر میں تشکیل دیا گیا تھا۔

ادھر برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے عرب اتحاد کی جانب سے یمن کے لیے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے امدادی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

پیر کے روز ہونے والا یہ اجلاس برطانیہ کے مارٹن گریفتھ کو یمن کے لیے اقوام متحدہ کا نیا ایلچی مقرر کیے جانے کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ مارٹن کو ولد الشیخ احمد کی جگہ نیا ایلچی مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ فروری میں اپنے کام کی مدت ختم ہونے کے بعد مزید اس منصب پر کام کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں