امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس

تمام علاقائی بحرانوں میں ایران کا ہاتھ کارفرما ہے: امریکی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں جاری تمام علاقائی بحرانوں میں ایران کا ہاتھ کار فرما ہے۔

وہ برسلز میں جمعرات کو معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر العربیہ نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ شام شامیوں کا ہونا چاہیے اور عراق عراقیوں کا‘‘۔

جیمز میٹس نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’یمن، شام ، لبنان، بحرین اور عراق میں جاری بحرانوں میں ایران ملوث ہے‘‘۔

نیٹو کے وزرائے دفاع تنظیم کو درپیش مختلف چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں اور اس اجلاس میں عراق کی سکیورٹی فورسز کی صلاحیت کار بڑھانے کے لیے عسکری تربیت سے متعلق ایک سمجھوتے پر اتفاق متوقع ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں