سعد الحریری، شہزادہ خالد اور شہزادہ سلمان

شہزادہ سلمان، شہزادہ خالد کے ہمراہ لبنانی وزیر اعظم کی سیلفی وائرل ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارلحکومت ریاض میں لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری سے ملاقات کی۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکا میں مملکت کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کے ہمراہ سیلفی پوسٹ کی، جس پر پسندیدگی کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

شہزادہ سلمان اور لبنانی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ولی عہد کے ریاض دفتر میں ہوئی۔ لبنانی رہنما گذشتہ دنوں سعودی عرب کے دورے پر آئے تو اعلی سعودی حکام نے ان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ گذشتہ برس چار نومبر کو وزارت عظمی سے استعفی کے اعلان کے بعد سعد الحریری کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں