برازیلی صدر لوئیز لولا ڈی سلوا

برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے مقررہ وقت میں خود کو پولیس کے حوالے نہیں کیا تھا۔

عدالت نے ڈی سلوا کو جمعہ کی شب تک خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی مہلت دی تھی اور اب انہوں نے خود کو گرفتاری کے لئے پیش کر دیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یونین آفس کے دفتر میں پناہ لے رکھی تھی۔

برازیلین سابق صدر نے عدالتی فیصلے کو ناانصافی اور سیاسی قرار دیا جبکہ دوسری جانب ڈی سلوا کی حمایت میں ہزاروں نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیا ہے۔

لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب رہے، انھوں نے عہدہ صدارت 2011 میں چھوڑا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں