THUMBNAIL_ الشراكة الاستراتيجية عنوان زيارة محمد بن سلمان لفرنسا
سعودی ولی عہد کثیر ملکی طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود امریکا، فرانس اور اسپین کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکا، فرانس اور اسپین کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ سعودی عرب کے ان ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔
اس دورے کے دوران سعودی عرب نے امریکا، فرانس اور اسپین کے ساتھ باہمی تعاون کے کئی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ بیرون ملک دورے کے دوران ولی عہد نے عالمی قیادت سے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔