vATICAN CARDINAL 5
سعودی عرب میں گرجا گھر کی تعمیر کے معاہدے کا دعویٰ پروپیگنڈا نکلا
ویٹی کن سٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چرچ تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اس حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر خبروں کا سامنے آنا غلط اور بے بنیاد ہے۔
ویٹی کن سٹی کی جانب سے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کیتھولک چرچ کی بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاہدوں پر باہمی طور پر دستخط بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں گرجا گھر بنانے کا معاہدہ قرار دے دیا گیا۔
کیتھولک چرچ کے مطابق وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھا، جس میں ثقافتی وفود کے تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔ دورے کے دوران سعودی عرب میں گرجا گھر بنانے کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔