US President Donald Trump (2nd R) and North Korea's leader Kim Jong Un (2nd L) sign documents as US Secretary of State Mike Pompeo (R) and the North Korean leader's sister Kim Yo Jong (L) look on at a signing ceremony during their historic US-North Korea summit, at the Capella Hotel on Sentosa island in Singapore on June 12, 2018. (AFP)
ٹرمپ اور کِم کے درمیان اہم دستاویز پر دستخط، عالمی تبدیلی کی باتیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے سنگاپور کے جزیرہ سنتوزا میں منگل کے روز دو ملاقاتوں کے بعد ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ اس دستاویز کو جامع اور اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دستخط کے بعد ٹرمپ نے باور کرایا کہ دستاویز میں تمام معاملات شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ اس دستاویز پر دستخط کر رہے ہیں"۔
ٹرمپ کے مطابق آج ایک تاریخی ملاقات کا انعقاد ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا ایک نیا صفہ کھولا گیا ہے۔ امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ان ملاقاتوں کی روشنی میں دنیا بڑی تبدیلیاں دیکھے گی۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ "شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات اب ماضی کے مقابلے میں یکسر مختلف ہوں گے"۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تلف کیے جانے کا عمل "بہت جلد" شروع ہو گا۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اس ملاقات کے انعقاد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ "تاریخی ملاقات" کو سراہتے ہوئے "ماضی کا صفحہ" پلٹ دینے کا عزم کیا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ "اس تاریخی ملاقات کے بعد ایک نیا عہد شروع ہوتا ہے اور ایک بڑی تبدیلی دنیا کے سامنے آئے گی"۔