Your browser doesn’t support HTML5 video

یمنی فوج کی صعدہ میں باقم کے محاذ پر فاتحانہ پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکری فوج نے ایک ویڈیو میں صعدہ گورنری کے علاقے باقم اور پہاڑی سلسلے الوعواع میں حوثی باغیوں کے خلاف فاتحانہ پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔

’العربیہ‘ نیوز چینل کے نامہ نگار کے مطابق یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے باقم کے محاذ پر مزید اہم مقامات سے باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ تازہ کارروائی میں کم سے کم 22 حوثی جنگجو ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ باغیوں کے قبضے سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

باغیوں کے خلاف باقم میں جاری آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں