طائرة تركية اف 16 f16

ترکی کی فوج کا فضائی حملوں میں 8 مسلح کرد ہلاک کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی فوج نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اُس نے رواں ہفتے کے آغاز پر شمالی عراق اور ترکی کے جنوب مشرق میں فضائی حملوں میں آٹھ مسلح کردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ حملے عراق کے علاقے زاب اور ترکی کے جنوب مشرق میں دو صوبوں شرناق اور وان میں کیے گئے۔

اس سے قبل ترکی کی فوج نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ہفتے کے روز عراق کے علاقے افاسین باسیان میں فضائی حملوں کے نتیجے میں چار مسلح کرد مارے گئے تھے۔

حالیہ عرصے میں ترکی نے شمالی عراق بالخصوص جبلِ قندیل کے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اڈوں پر ضربوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

انقرہ کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے جبلِ قندیل میں زمینی حملہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کردستان ورکرز پارٹی کے سینئر ارکان کا گڑھ ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں