غارات التحالف

یمنی صوبے ذمار میں حوثیوں کا "کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن سینٹر" تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں واقع صوبے ذمار میں حوثی ملیشیا کے ایک "کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن سینٹر" کو تباہ کر دیا۔

ذرائع نے واضح کیا کہ اتحادی طیاروں نے مذکورہ صوبے میں اتوار کی صبح عنس ضلعے میں باغیوں کے کمانڈ سینٹر پر چار حملے کیے۔ حملوں کے نتیجے میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور متعدد حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ادھر مغربی ساحل کے محاذ پر مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر کے جنوب میں واقع ضلعے الدریہمی میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔ باغیوں نے علاقے کی آبادی میں عرب اتحاد کی جانب سے تقسیم کیا گیا امدادی سامان لوٹ لیا۔

عرب اتحاد کی فورسز نے فضائی راستے سے اہل کاروں کو اُتار کر قضبہ، دخان، کدف مراد اور بیوت الحرابیہ کے دیہی علاقوں اور قصبوں میں جھڑپوں کے علاقوں میں سکونت پذیر یمنیوں تک امدادی غذائی اور طبی امداد پہنچائی تھی۔

اس سے قبل یمنی فوج نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے بدھ کے روز الحدیدہ ضلعے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے یمنی فوج کے مراکز میں دراندازی اور حملوں کی مسلسل کوششوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران باغیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان بھی پہنچا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں