Your browser doesn’t support HTML5 video

الجوف صوبے میں حاملہ یمنی خاتون حوثی نشانچی کی فائرنگ سے قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے الجوف میں حوثیوں کی فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ الجوف صوبے کے ضلعے الحجل میں تنازع سے دُور ایک علاقے میں پیش آیا۔ شافعہ مبخوت نامی ایک حاملہ عورت علاقے میں اپنے مویشیوں کی نگرانی کر رہی تھی کہ اس دوران حوثی ملیشیا کے ایک نشانچی نے اسے اپنی گولی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے فوری طور پر حاملہ خاتون کو الحزم ضلعے میں الجوف جنرل ہسپتال پہنچا دیا تاہم وہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں