Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی ولی عہد کی جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد موریتانیہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان موریتانیہ کے سرکاری دورے پر دارالحکومت نواکشوط پہنچ گئے ہیں۔موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں دو روزہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کے روز نواکشوط پہنچے ہیں۔

وہ عرب ممالک کے دورے پر ہیں ۔ جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل انھوں نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر اور تیونس کا دورہ کیا تھا۔وہ نواکشوط کے بعد الجزائر جائیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں