یک منبع رسمی در وزارت امور خارجه پادشاهی عربی سعودی چهارشنبه 26 دسامبر اعلام کرد که این کشور حملات اخیر در افغانستان، عراق و لیبی را شدیدا محکوک می‌کند. این منبع رسمی در وزارت خارجه سعودی تاکید کرد، چنین حملات که سبب کشته شدن مردم بی‌گناه می‌شود نقض آشکار هنجارها و قوانین بین‌المللی است. این منبع همچنان به خانوده‌های قربانیان و حکومت سه کشور تسلیت گفته و برای زخمیان شفای عاجل خواهان شد.

سعودی عرب کی افغانستان ، لیبیا اور عراق میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں وزارت ِخارجہ کی عمارت پر حملے ، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سرکاری عمارت پر حملے اور عراق کے شمالی شہر تلعفر میں خودکش کار بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ مملکت دہشت گردی کی ان کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے اور انھیں بین الاقوامی اقدار اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی سمجھتی ہے۔

سرکاری ذریعے نے بیان میں ان تینوں برادر ممالک میں دہشت گردی کے حملوں اور بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے علاوہ ان کی حکومتوں اور عوام سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نیززخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں