file photo - yemeni army
تعز میں عرب اتحاد کے فضائی حملے اور یمنی فوج سے لڑائی میں 23 حوثی جنگجو ہلاک
یمن کے وسطی صوبے تعز میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں گیارہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اسی صوبے میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بارہ اور حوثی جنگجو مارے گئے ہیں۔
تعز میں مقبنہ محاذ پر یمنی فوج کے کمانڈر کرنل حمید الخالیدی نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے توپ خانے سے حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے تعز میں مختلف مقامات پر پانچ فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں بارہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان فضائی حملوں میں حوثیوں کے اسلحہ کے ایک ڈپو کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
الخالیدی نے مزید کہا ہے کہ مقبنہ کے محاذ پر یمنی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔