THUMBNAIL_ إيران تقر بدعم منفذي هجمات 11 سبتمبر

نائن الیون میں بچ جانے والا امریکی کینیا میں دہشت گردوں کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسان کی موت جہاں لکھی ہو وہ بڑے بڑے حادثات سے بچ کروہاں ضرور پہنچتا ہے۔ ایسا ہی ایک امریکی فوجی کے ساتھ ہوا۔ اس امریکی شہری کی 11 ستمبر 2001ء کو امریکا میں ہونے والے حملوں میں موت یقینی تھی مگر وہ بال بال بچ گیا۔ نائن الیون میں بچ جانے والے امریکی کو دشت گردوں نے 18 سال کے بعد کینیا میں ہلاک کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جیسن سپینڈلر بدھ کے روز کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مارا گیا۔

امریکا نے بدھ کے روز بتایا کہ اس کا ایک شہری نیروبی میں ہوٹل اور تجارتی مرکز پر صومالی شدت پسندوں کے حملے میں مارا گیا ہے۔

سپنڈلر عالمی ٹریڈ سینٹرعالمی ٹریڈ سینٹرمیں قائم ایک بنک میں‌ملازم تھا۔ 11 ستمبرکو ٹریڈ سینٹر پر حملےسے صرف چند لمحے پہلے فرار ہوگیا۔ وہ طویل عرصے تک اپنے اہل خانہ سے دور رہا۔

نائن الیون کے حملوں کے بعد جیسن کی والدہ سارہ سپنڈلر کا ایک بیان سامنے آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا فی الحال دوسروں کی مدد کے لیے واپس آگیا ہے۔ وہ خود اور گرد سے اٹا ہوا ہے۔

یوں جیسن سے آج سے 18 سال قبل اپنے سامنے موت دیکھی مگر اس کی موت اسے کینیا لے گئی۔ اس نے کینیا میں اپناکاروبار شروع کیا اور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں