عبدالعزیز بوتفلیقہ

الجزائر : متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے اپوزیشن کا اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائر میں آج اپوزیشن کی سیاسی شخصیات کا ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کا مقصد آئندہ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے مقابل ایک متفقہ امیدوار پیش کرنے پر موافقت ہے۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم علی بن فلیس اور اپوزیشن جماعت "موومنٹ آف سوسائٹی فار پیس" کے سربراہ عبدالرزاق مقری بھی شرکت کریں گے۔

الحدث نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں الجزائر کے سابق وزیراعظم علی بن فلیس نے تمام اپوزیشن گروپوں کو متفقہ امیدوار کے معاملے سے متعلق بحث میں شریک ہونے کی دعوت دی۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ادھر الجزائر کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے لیے عوام کو مظاہروں کی دعوت دینے سے گریز کیا جائے۔ اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے پانچویں مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں نامزدگی پر عوام احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں