shah salman and yousaf al shahid
تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاھد کی شاہ سلمان سے ملاقات
تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاھد نے گذشتہ روز دورے پرآئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وزیراعظم الشاھد نے خادم الحرمین الشریفین کی تیونس آمد پر خادم الحرمین الشریفین کو خوش آمدید کہا اور ان کے تیونس دورے کو تاریخی قرار دیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے بھی تیونس کےدورے پراپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ دونوں رہ نمائوں میں ملاقات کے دوران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جمعرات کو تیونس پہنچے تھے جہاں تیونسی صدر الباجی قاید السبسی نے ان کا استقبال کیا تھا۔ شاہ سلمان آج اتوار کے روز تیونس میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔