حرق مطار طرابلس في ليبيا

لیبیا: طرابلس ایئرپورٹ پر کنٹرول کے لیے وفاق اور حفتر کی فورسز میں رسہ کشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا میں قومی وفاق کی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا کا کہنا ہے کہ ان کی ہمنوا فورسز نے طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔ اس سے قبل لیبیا کی فوج کے ترجمان کرنل احمد المسماری نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ طرابلس پر تین سمتوں سے حملے کے بعد فوج دارالحکومت کے مرکز سے 20 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ طرابلس کے ہوائی اڈے کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے جمعے کی شام ایک مقامی چینل کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ "طرابلس کے اندر سکیورٹی کی صورت حال بہترین ہے۔ جنرل خلیفہ حفتر کے زیر انتظام فورسز طرابلس کے ہوائی اڈے میں دراندازی میں کامیاب ہو گئی تھیں تاہم اب ہوائی اڈے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے"۔

دوسری جانب لیبیا کی فوج کے ترجمان کرنل احمد المسماری نے وفاق کی حکومت کے وزیر داخلہ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے باور کرایا کہ ان کی فورسز نے سابقہ ہوائی اڈے پر کنٹرول حاصل کیا۔

اس پیش قدمی کے تیزی سے عمل میں آنے کے باوجود حفتر کی فورسز نے اب تک کم آبادی والے علاقوں کو عبور کیا ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق طرابلس کے مشرق میں واقع شہر مصراتہ میں فورسز نے فائز السراج کی حکومت کے دفاع کے واسطے مزید عسکری کمک بھیجی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں