THUMBNAIL_ بدء تجمع المتظاهرين في الجزائر

الجزائر میں افراتفری پھیلانے کے الزام میں کئی غیر ملکی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائر میں پولیس نے ملک میں افراتفری پھیلانے اور مظاہروں کی آڑ میں ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کے الزام میں متعدد غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

العربیہ کے مطابق الجزائری سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مظاہروں کی آڑ میں پولیس اہلکاروں‌ پر حملوں میں کم سے کم 83 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پر تشدد مظاہروں کے بعد فورسز نے 180 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ لوگ مظاہروں اور احتجاج کی آڑ‌میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گروپ میں غیر ملکی شامل ہیں۔ وہ ملک میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کے لیے بیرون ملک سے بھیجے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو احتجاج اور مظاہروں کی اجازت ہے مگر نقل وحرکت کی آزادی اور شہریوں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کی قیمت پر کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے الجزائر میں مظاہرین کی صفوں میں گھسے غیر ملکی دہشتگردوں‌ کو پکڑ کر ملک میں مجرمانہ واقعات اور دہشت گردی کی غیر ملکی سازش ناکام بنا دی ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

الجزائر میں 'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کے روز پر تشدد مظاہروں کے بعد اب حالات قدرے پرسکون ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں