Sudan: Umer al Bashir in custody

کرپشن کے الزام میں معزول سوڈانی صدر کےخلاف عدالتی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کے معزول صدرعمرالبشیر کے خلاف بدعنوانی، غیرملکی کرنسی قبضےمیں رکھنے اور حرام مال کمانے کے الزامات کےتحت 31 جولائی سے باقاعدہ عدالتی تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں۔

العربیہ چینل کے مطابق استغاثہ نے صدرعمر البشیر پر کرپشن، غیرملکی کرنسی اپنے پاس رکھنے اور قریبا 11 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے برابر حرام دولت جمع کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔ یہ رقم ان کے گھرسے برآمد کی گئی تھی۔

قبل ازیں سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے پراسیکیوٹر کی زیرنگرانی مسلح افواج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں‌پر مشتمل ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جسے سابق صدر عمرالبشیر کی کرپشن سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران اس ٹیم کو صدر عمرالبشیر کےگھر سے 70 لاکھ یورو، 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر اور پانچ ارب سوڈانی پائونڈ ملے تھے۔

صدرعمرالبشیر کے وکلاء دفاع نے دو روز پیشتر ایک بیان میں کہا تھا کہ اپیل کورٹ میں جج کا تعین کردیا گیا ہے۔
معزول صدر کے خلاف مقدمہ کی کارروائی وسطی خرطوم میں کی جائےگی۔ شمالی خرطوم کی عدالت نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء‌پر عمرالبشیر کے مقدمہ کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں