THUMBNAIL_ عبدالله بن زايد: على إيران مراجعة سياساتها

یمنی قوتیں عدن میں لڑائی ختم کر کے حوثیوں کے خلاف متحد ہوں: امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں دو گروپوں کے درمیان جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل نھیان نے ایک بیان میں کہا کہ عدن میں جاری لڑائی ملک کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔ عدن میں موجود تمام یمنی قوتوں کو لڑائی ختم کر کے اپنی تمام توانائیاں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کے لیے مجتمع کرنی چاہئیں۔

اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے میں دلچسپی رکھنے والے ممالک اور تمام فریقین ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایسے میں یمنی قوتوں کا آپس میں الجھنا یمن کی قومی سلامتی کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے۔

الشیخ عبداللہ بن زاید نے عدن میں ایک دوسرے سے برسر پیکار جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنی فروعی مفادات کو قربان کرتے ہوئے اس مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہوں جو یمن کو تباہ کرنے کی درپے ہے۔

خیال رہے کہ یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں چند روز سے حکومت کی حامی فورسز اور عبوری انقلابی کونسل کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن میں صدر عبد ربہ منصور ھادی کی قیادت میں قائم آئینی حکومت عدن میں کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری انقلابی کونسل پرعاید کرتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں