THUMBNAIL_ قطار الرياض يبدأ رحلة تجريبية إلى محطة قصر الحكم
ریاض میٹرو بس سروس کے آزمائشی سفر کا آغاز
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سپریم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر میں آزمائشی میٹرو بس سروس نے آزمائشی سفر شروع کر دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میٹرو کے آزمائشی سفر کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ٹرین کو متعدد اسٹیشنوں سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت کے چھ مختلف ٹریکس پر میٹرو ٹرین چلانے کے لیے تیار ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں میٹرو بس کو دارالحکومت کے تیسرے ٹریک پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں میٹرو بس کا اندرونی منظر دکھانے کے ساتھ مسافروں کی رہ نمائی کے لیے ریکارڈ کی گئی آواز بھی سنائی گئی ہے۔ بس کے مختلف اسٹیشنوں پر پہنچنے اور دروازوں کے کھلنے اور بند ہونے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ مدینہ منورہ ۔ سعد بن عبدالرحمان اول روڈ کےساتھ نارنجی رنگ کا ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹریک چالیس اعشاریہ سات کلو میٹر پر مشتمل ہے جس میں کل 32 اسٹیشنز ہیں۔
ریاض الیکٹرک ٹرین 'ریاض میٹرو' کے عنوان سے شاہ عبدالعزیز ٹرانسپورٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ میں دارالحکومت میں بسوں اور ٹرینوں کے ٹریک بنائے جا رہےہیں۔