صلاح جمال خاشقجی

باپ کے قتل کیس پر سعودی مملکت یاقیادت کوضررپہنچانے کی اجازت نہیں دوں گا:صلاح خاشقجی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح نے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اپنے باپ کے قتل کیس کو جواز بنا کر سعودی عرب یا اس کی قیادت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صلاح جمال خاشقجی نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ان کے والد کو گزرے ایک سال ہوگیا ہے۔اس عرصے کے دوران میں مشرق اور مغرب میں (ہماری قوم کے) دشمنوں نے ان کے کیس کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔اللہ ان کی روح کے لیے آسانیاں فرمائے ۔میرے ملک اور اس کی قیادت کے لیے بہتری کرے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا:’’میں نے ماضی میں جوکچھ کہا،اس کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتا ہوں۔ مجھے مملکت کی عدلیہ پرپورا اعتماد ہے۔وہ اس سنگین جُرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میں (اپنے والد) جمال خاشقجی ہی کی طرح اللہ ، پھر اس ملک اور اس کی قیادت کا وفادار رہا ہوں گا۔‘‘

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں