Image from satellite
عراقی نژاد امریکی خلاباز کی خلاء سے لی گئی بغداد کی تصویر کی دھوم
امریکا کی ایک خاتون خلاباز جیسیکا میر نے فضاء سے آبائی شہر اور بغداد کے دارالحکومت بغداد کی تصاویر جاری کی ہیں۔ بغداد میں اس کی دلچسپی کی وجہ اس کے والدین کا اس شہرسے ہونا ہے۔ اس کے والد نے کئی سال قبل بغداد سے کوچ کیا۔ اگرچہ وہ امریکا کی شہری ہیں مگر اس کے دل میں بغداد سے بے پناہ محبت ہے۔
جیسیکا میر کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں رات اور دن کے مناظر پرمبنی تصاویر شامل ہیں۔ رات کے وقت کی ایک تصویر کے کیپشن میں اس نے لکھا ہے کہ 'میرے والد نے اپنا سفر بغداد سے شروع کیا۔ یہ شہر میری جائے پیدائش اور میر خاندان کا آبائی شہر ہے۔ برسوں قبل ہم نے یہ شہر چھوڑ دیا۔ شب بغیر بغداد'۔
اس کی پہلی تصویر امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کی گئی تاہم بعد میں جیسیکا نے عربی ترجمے کے ساتھ اپنی تصویر دوبارہ ٹویٹر پر پوسٹ کی۔
جیسیکا میر کی طرف سے جاری کردہ بغداد کی تصویر کو عراقی شہریوں اور عرب سماجی کارکنوں کی طرف سے غیرمعمولی طور پر سراہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بغداد گذشتہ دو ماہ سے کشیدگی کی لپیٹ میں ہے اور ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اب تک 400 سے زاید شہری جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔