عُمان کے سلطان قابوس بن سعید ۔ فائل تصویر

عُمان کے سلطان قابوس بن سعید کی صحت مستحکم ، علاج جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عُمان (اومان) کے سلطان قابوس بن سعید کی حالت بہتر ہے۔ان کے طبّی علاج کا پروگرام جاری ہے۔

عُمانی سلطان کے دفتر نے منگل کے روز ایک بیان میں ان کی بہتر صحت کے بارے میں یہ اطلاع دی ہے۔انھوں نے اپنے طبّی معائنے کے لیے دسمبر کے اوائل میں بیلجیئم کا مختصر دورہ کیا تھا لیکن ان کی واپسی کے بعد سے عُمانی حکام نے ان کی صحت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

79 سالہ سلطان قابوس مغرب کے اتحادی ہیں۔ وہ 1970ء میں ایک انقلاب کے بعد اس خلیجی عرب ریاست میں برسراقتدار آئے تھے۔انھوں نے کسی خونریزی کے بغیر عُمان کی سابق نوآبادیاتی طاقت (کالونیل پاور) برطانیہ کی مدد سے یہ انقلاب برپا کیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں