Turkey Earthquake Casualties
ترکی میں زلزلے سے اموات 69 ہوگئیں
ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد69 ہوگئی جبکہ 940 افراد زخمی اور 200 سے زائد افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا تھا، زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20 عمارتیں گری ہیں۔