امریکی دیہات
امریکا: صدارتی انتخابات میں سب سے پہلے اس گاؤں میں ووٹ ڈالے گئے
امریکا کے شمال مشرق میں واقع ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں Dixville Notch میں پیر اور منگل کی درمیانی شب صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جانے کا آغاز ہو گیا۔ گاؤں کی آبادی صرف 12 افراد پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ 1960ء سے کینیڈا کی سرحد کے نزدیک واقع مذکورہ گاؤں میں سب سے پہلے ووٹ ڈالے جانے کی روایت برقرار ہے۔ اسی گاؤں کے پڑوس میں واقع میلسفیلڈ گاؤں میں بھی نصف شب سے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ امریکا میں مشرقی ساحل کے علاقوں میں اکثر پولنگ مراکز منگل کی صبح 6 یا 7 بجے کھلیں گے۔
ڈکس وِل نوچ گاؤں میں اب تک پڑنے والے پانچوں ووٹ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے حاصل کیے۔
سال 2016ء میں گذشتہ انتخابات کے موقع پر اس گاؤں کے ووٹرز نے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو منتخب کیا تھا اگرچہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مجموعی طور پر انتخابات میں فاتح ٹھہرے۔
اسی بارے میں
-
امریکا: صرف 7 میڈیا اداروں کو صدارتی انتخابات میں جیتنے والے کا اعلان کرنے کی اجازت -
امریکا: ڈیموکریٹک پارٹی کے اعلی ذمے دار کی الہان عمر پر کڑی تنقید -
ٹرمپ انتظامیہ کی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر نئی پابندیوں کی منصوبہ بندی: امریکی اخبار -
روس اور ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں: امریکی انٹیلی جنس