Your browser doesn’t support HTML5 video

ترکی کو عدم استحکام کا سبب بننے والی سرگرمیاں روکنا ہوں گی : سربراہ یورپی کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی کونسل کے سربراہ چارل مائیکل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے کئی معاملات میں ترکی کے ساتھ اختلافات ہیں۔ العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے آئندہ ماہ فیصلہ کرے گی۔

مائیکل نے واضح کیا کہ براعظم افریقا میں النہضہ ڈیم کے معاملے میں یورپی ہونین مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے باور کرایا کہ یونین اس معاملے کی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ترکی کے حوالے سے انقرہ نے گذشتہ اتوار کو ایک بار پھر سے بحیرہ روم کے مشرق میں یونان کے ساتھ متنازع علاقے میں گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کے بحری جہاز کے مشن کی مدت میں توسیع کر دی۔ یہ پیش رفت یونان کے مسلسل احتجاج اور مذمت کے باوجود سامنے آئی ہے جو اس سرگرمی کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ ترکی کی بحریہ کے مطابق مذکورہ جہاز اپنا مشن 14 نومبر تک جاری رکھے گا۔

یونان نے اتوار کے روز ترکی پر زور دیا کہ وہ گیس کی تلاش کی سرگرمی سے متعلق بحریہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کو منسوخ کرے۔ یونان کے وزیر خارجہ نیکوس ڈنڈیاس نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ "یونان ایک بار پھر اس غیر ذمے دارانہ رویے کی مذمت کرتا ہے۔ ایتھنز حکومت سرکاری سفارتی احتجاج کا راستہ اپنائے گی اور یورپی یونین میں اپنے حلیفوں کو اس معاملے سے مطلع کرے گی"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں