Your browser doesn’t support HTML5 video
سعودی کسٹمز حکام نے ہوائی اڈے سے سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب میں کسٹمز حکام نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونے کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دو افراد کو اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے تعاون سے ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں گرفتار کیا گیا۔ ان کے سامان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 4،609.7 گرام سونا ملا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ادھر سعودی عرب میں اسٹیٹ سیکیورٹی اور جنرل کسٹمز اتھارٹی نے مسافروں کی حفاظت اور کسٹم فریٹ کے شعبے میں سیکیورٹی کے انضمام کا معاہدہ کیا ہے۔ اسٹیٹ سیکیورٹی کے چیئرمین عبد العزیز بن محمد الھویرینی اور جنرل کسٹمز اتھارٹی کے گورنر احمد بن عبد العزیز الحقبانی کی موجودگی میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔