THUMBNAIL_ Saudi video
مکہ معظمہ: بچے کوجنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
مکہ معظمہ کی پولیس نے ایک بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کرنے میں ملوث ایک ملزم کے خلاف کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
مکہ معظمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس میں ملوث شخص کی شناخت کی گئی جس کے بعد اسے پکڑ لیا گیا ہے۔ ملزم ایک بچے کوجنسی طور پر ہراساں کرنے اور حیا سوز سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
ترجمان نے بتائیا کہ سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کی شناخت کے بعد اسے پکڑ لیا گیا ہے۔ اس کی عمر تیس سال کے درمیان ہے اور وہ مقامی شہری ہے۔ اس کے خلاف مملکت کے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔