Arab Coalition says destroyed Houthi air defense system in Yemen’s Marib
عرب فوجی اتحاد نے یمن میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
تباہ کیا جانے والا میزائل شکن دفاعی نظام غیر ملکی ماہرین چلا رہے تھے
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں مارب محاذ پر حوثیوں کا ایک اور فضائی دفاعی نظام تباہ کیا گیا ہے۔
یمنی فوج نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں حوثیوں کے بارود بردار ڈرون کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال مغرب میں حجہ کے نئے مقامات آزاد کرانے کے بعد پیش آیا ہے۔
اس سے قبل یمنی فوج نے ایک اور بیان میں دعوی کیا تھا کہ حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں بھی حوثیوں کا بارود بردار ڈرون تباہ کیا گیا جس سے انہیں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
یمنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ دفاعی تنصیبات نے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کی مدد سے صعدہ کے شمال مشرقی ضلع کتاف میں بارود بردار ڈرون کو تباہ کیا ہے۔ کتاف صعدہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ یمنی فوج نے بارود بردار حوثی ڈرون کو ہدف سے پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کر رہی ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
یمنی فوج اور ’مراد‘ نامی قبیلے نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ جبل مراد کے عسکری ٹھکانوں پر حوثیوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
ادھر عرب فوجی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل شکن دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا ہے جسے غیر ملکی ماہرین چلا رہے تھے۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی شہریوں کے تحفظ اور یمنی فوج نیز مارب میں قبائلی حریت پسندوں کو آگے بڑھنے میں مدد دے رہے ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے حوثی ملیشیا کے حملوں کا جواب دینے کے لیے الحدیدۃ کے ساحل کی جانب بحری کمک روانہ کی ہے۔ عرب اتحاد نے یمنی فوج نے الحدیدۃ کے دو محاذوں پر اضافی فورس بھیجی ہے۔