سمگلنگ کے لیے سمندری راستہ استعمال کیا جاتا ہے: بحرینی حکام
بحرین میں حکام نے بتایا ہے کہ ایران گذشتہ پندرہ برس کے دوران میں منشیات بحرین اسمگل کرنے والا مرکزی ذریعہ ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2007ء سے 2021ء تک ایران سے بھیجی گئی تقریبا 3 ٹن اور 72 کلو گرام منشیات کو ضبط کیا گیا۔ مختلف نوعیت کی اس منشیات میں کیپٹاگون، افیون اور حشیش نمایاں ترین ہیں۔
فوجداری معاملات سے متعلق حکام نے واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں اسمگلنگ نیٹ ورکس سے وابستہ 52 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یہ تمام افراد سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
حکام کے مطابق سمندری راستے سے بحرین میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے واسطے سیکورٹی سطح پر بھرپور تیاری ہے۔
اسی بارے میں
-
ایران خطے کے نوجوانوں کو منشیات کے ذریعے تباہ کرنا چاہتا ہے: سابق سعودی سفیر -
پابندیوں میں مزید سختی ہوئی تو یورپ کو منشیات کے سمندر میں ڈبو دیں گے: ایران -
ایران سے اسمگل شدہ منشیات کی تجارت سے حوثی ملیشیا اربوں ڈالر کما رہی ہے -
کیا عراق۔ ایران سرحد منشیات کی اسمگلنگ کا کوری ڈور بن چکی؟ -
ایرانی حکومت نے منشیات کی کاشت کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے -
جرمنی : منشیات سے بھرے دو ایرانی ٹرک ضبط