لحظة سقوط صواريخ أفغانستان أثناء صلاة العيد

کابل میں صدر اشرف غنی کی رہائش گاہ کے قریب راکٹوں سے حملہ, کوئی نقصان نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے صدارتی محل کے قریب اس وقت راکٹ حملے ہوئے جب عید الاضحی کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے کے وقت محل میں نمازعید ادا کی جارہی تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں صدر اشرف غنی کی رہائش گا ہ کے قریب نماز عید کے دوران راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، راکٹ حملے کے وقت افغان صدر اور دیگر اعلی حکومتی عہدیدار صدارتی محل میں نماز عید کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

دریں اثنا افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ظاہر کردیا ہے کہ وہ امن کی خواہش نہیں رکھتے، اب اسی بنیاد پر فیصلے کریں گے۔

ڈاکٹر اشرف غنی نے اس عید کو افغان فورسز کی قربانیوں اور جرات کے احترام میں ان کے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ملیشیاء بنانے اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں