ڈاکٹر محمد العبد العالی: العربیہ سکرین گریب فوٹو

سعودی عرب میں اتوار کے روز کرونا کے 385 فعال کیس سامنے آئے

ڈیلٹا وائرس مملکت میں پھیل رہا ہے: ترجمان وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اتوار 22 اگست کو کرونا کے 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 384 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 737 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘ انہوں نے بتایا کہ اب تک پانچ لاکھ 41 ہزار 994 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 28 ہزار 636 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو نئے کرونا وائرس سے متعلق نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’وائرس کی نئی بدلی ہوئی شکل ڈیلٹا مملکت میں موجود ہے اور یہ وائرس پھیل رہا ہے۔ ویکسین کی ایک خوراک اس سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے‘۔

العبد العالی نے کہا کہ ’مملکت کے متعدد علاقوں میں ڈیلٹا ریکارڈ پر آ چکا ہے۔ یہ وبا کا باعث بننے والے اصلی وائرس سے تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے‘۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں