Your browser doesn’t support HTML5 video
نیوکیسل یونائیٹڈ کا باضابطہ کنٹرول سعودی سرمایہ کاری فنڈ کی قیادت میں کنسورشیم کےسپرد
برطانیہ کی پریمیئر لیگ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی قیادت میں ایک کنسورشیم نے نیوکیسل یونائیٹڈ کا باضابطہ طور پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
پریمیئر لیگ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مالکان اور ڈائریکٹرز کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد فٹ بال کلب کو فوری طورپر کنسورشیم کو فروخت کر دیا گیا ہے۔
اس کنسورشیم میں پی سی پی کیپیٹل پارٹنرز اور آر بی اسپورٹس اینڈ میڈیا شامل ہیں۔ پی آئی ایف کے پاس کلب کے سب سے زیادہ 80 فی صد حصص ہیں جبکہ پی سی پی کیپیٹل پارٹنرز اور آر بی اسپورٹس اینڈ میڈیا میں سے ہر ایک کے پاس 10 فی صد حصص ہیں۔
newcastle
سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان نے کہا :’’ہمیں انگلش فٹ بال کے مشہورترین کلب نیوکیسل یونائیٹڈ کے نئے مالک بننے پر بے حد فخر ہے۔ ہم نیو کیسل کے مداحوں کا ان کی گذشتہ برسوں میں زبردست وفاشعار حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘‘
یاسرالرمیان نیوکیسل یونائیٹڈ کے نان ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ پی سی پی کیپیٹل پارٹنرز کی چیف ایگزیکٹو برطانوی کاروباری خاتون امنڈا اسٹیولے کلب کے بورڈ کی رکن ہوں گی۔ جیمی روبن آر بی اسپورٹس اینڈ میڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے کلب میں ایک ڈائریکٹرہوں گے۔
نیوکیسل یونائیٹڈ اس سے قبل برطانوی تاجر اور کھیلوں کا سامان فروخت کرنے والی کمپنی ’اسپورٹس ڈائریکٹ‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مائیک ایشلے کی ملکیت تھی۔انھوں نے 2007ء میں یہ ٹیم ساڑھے سترہ کروڑ ڈالر میں خرید کی تھی۔فٹ بال کے بہت سے شائقین ایشلے کے دورملکیت سے ناخوش تھے اور انھوں نے کلب میں سرمایہ کاری میں کمی پرایشلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
پی آئی ایف کی قیادت میں کلب پراکتالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد انتظامی کنٹرول کے معاملات کا تنازع چل رہا تھا اور پہلے یہ طے نہیں ہوا تھا کہ نیوکیسل کے انتظام میں سعودی عرب کی حکومت کا کیا کردار ہوگا اور اس کا کتنا کنٹرول ہو گا۔
پریمیئر لیگ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہےکہ ’’یہ تمام تنازعات قانونی طور پر پابند یقین دہانیاں حاصل کرنے کے بعد طے کرلیے گئے تھے اور یہ طے پایاتھا کہ مملکت سعودی عرب نیوکیسل یونائیٹڈ فٹ بال کلب کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں نہیں لے گی۔‘‘ معاہدے کے بعد سے سعودی عرب کو یورپی فٹبال میں نمائندگی کا موقع مل گیا ہے۔
اسی بارے میں
-
پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں چوری ، اسٹار فٹبالر میسی لُٹنے سے بچ گئے -
یورو2020ء:ڈنمارک کے فٹبالرایرکسن میچ کے دوران میں اچانک ڈھے پڑے! -
انگلش فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسوسی ایشن کی خاتون سربراہ -
سعودی عرب میں معذورخواتین کے لیے فٹبال ٹیم تشکیل دینے کی تیاری -
سعودی سپورٹس کمپنی ایشین فٹبال آرگنائزیشن ٹیموں کے میچ دکھانے کا معاہدہ جیت گئی -
فیفا اور افریقی فٹبال فیڈریشن کے صدور کی سعودی ولی عہد سے ملاقات