A Russian Air Force MiG-31 fighter jet flies during the Victory Day parade, marking the 73rd anniversary of the victory over Nazi Germany in World War Two, above Red Square in Moscow, Russia May 9, 2018. REUTERS/Sergei Karpukhin

روسی لڑاکا طیارے نے سرحد کے نزدیک آنے والے امریکی بم بار طیارے کو دور بھگا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کی فوج نے آج اتوار کے روز بتایا ہے کہ اس نے اپنے "مگ 31" لڑاکا طیارے کے ذریعے جاپان کے سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی B1B بم بار فوجی طیارے کو دور کر دیا۔

یہ واقعہ اسی علاقے میں امریکی جنگی بحری جہاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق امریکی بم بار طیارے نے علاقے میں روسی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

اس سے قبل روس نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے ایک امریکی حربی جہاز (Destroyer) کو دور کر دیا۔ امریکی بحری جہاز نے روس کے علاقائی پانی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جب کہ جاپان کے سمندر مین روس اور چین کے درمیان بحری مشقیں ہو رہی تھیں۔ تاہم واشنگٹن نے اس بات کی تردید کر دی۔

روسی موقف کا جواب دیتے ہوئے امریکی بحریہ نے باور کرایا کہ جو کچھ بتایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحری جنگی جہاز USS Chafee جاپان کے سمندر کے بین الاقوامی پانی میں معمول کا گشت کر رہا تھا۔ مزید یہ کہ روسی اور امریکی جہازوں کے بیچ معاملہ محفوظ اور پیشہ ورانہ نوعیت کا رہا۔

واشنگٹن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ روس نے امریکی جانب کو علاقے میں مشقوں سے آگاہ کر دیا تھا۔

امریکی بحریہ کے مطابق اس کے جنگی جہاز نے بین الاقوامی قانون کے احترام کی پاسداری کی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں