The Saudi national flag flutters at the historical site of al-Tarif in Diriyah district, on the outskirts of Saudi capital Riyadh, on November 20, 2020. Saudi Arabia hosts the G20 summit on November 21 in a first for an Arab nation, with the downsized virtual forum dominated by efforts to tackle a resurgent coronavirus pandemic and crippling economic crisis.
ایتھوپیا میں سلامتی کی بگڑتی صورت حال: ’’سعودی شہری ملک چھوڑ دیں‘‘
ایتھوپیا میں سعودی سفارتخانے نے سعودی شہریوں کو جلد از جلد ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ ملک بدامنی کے حالات سے گزر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سفارتخانے نے ایتھوپیا میں موجود تمام سعودی شہریوں سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے پر سفارتخانے سے فوری رابطہ کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایتھوپیا میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا میں سکیورٹی کی صورتحال خراب ہے۔ ادھر امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ امریکی شہری جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔
ادھر کویتی دفتر خارجہ نے بھی ادیس ابابا کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پہلی فرصت میں ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
ایتھوپیا کی حکومت نے ادیس ابابا کی طرف تیگرے عوامی محاذ آزادی کی فورسز کی پیش قدمی کے بعد پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔