KSA FO LOGO

حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا آسٹریلوی فیصلہ قابل تحسین ہے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے حزب اللہ کے سیاسی وعسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دینے کے ارادے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں وزارت خارجہ نے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کو عالمی امن و سلامتی کے لیے مثبت اقدام قرار دیا۔

بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ’ وہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرے‘۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کا فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں