Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی عرب: نئے سال کے آغازپر برف باری،خطۂ تبوک نے سفید چادراوڑھ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نئے سال کے آغاز پر سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز کے مطابق برف باری کے بعد خطۂ تبوک نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

جبل اللوز ۔۔۔ تصویر خالد مبارك

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں برف سے ڈھکی کاریں دیکھی جاسکتی ہیں اور گرم کپڑوں میں ملبوس لوگ مملکت میں برف کے نایاب نظارے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

آج پڑنے والی برف کا منظر ۔۔ تصویر خالد مبارك

سرکاری نشریاتی ادارے اخباریہ ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح لوگ تبوک کے علاقے کے قریب اللوز پہاڑ پر برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

شہری برفباری کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔۔ تصویر بشکریہ واس

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ پیر تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے اور دھند کی وجہ سے ہر کسی کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں