سعودی دارالحکومت الریاض شہر کا ایک عمومی نظارہ۔ فائل تصویر21 جون 2020۔

سعودی عرب کا یومِ تاسیس ہرسال 22 فروری کو منایا جائے گا:شاہی فرمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کا سالانہ ’یوم تاسیس‘22 فروری کو منایا جائے گا اور اس تاریخ کوملک بھرمیں سرکاری تعطیل ہوگی۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے جمعرات کو اس ضمن میں ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے۔اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہرسال 22 فروری کو مملکت کے قیام کا دن منایا جائے گا اورملک بھر میں سرکاری چھٹی ہوا کرے گی۔

ایس پی اے نے سعودی ریاست کی بنیاد کوبیان کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 1139ھ کے وسط کومدنظررکھتے ہوئے نیا یوم تاسیس مقررکیا گیا ہے۔ہجری سال کا یہ مہینہ سنہ1727ء کے ماہ فروری میں پڑتا تھا۔اس میں امام محمد بن سعود کے دورِحکومت کے آغاز کی طرف اشارہ ہے۔

پریس ایجنسی کے مطابق متعلقہ حکام کو نئے حکم پرعمل درآمد کے لیے مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں