عناصر من ميليشيات الحوثي قرب مأرب (رويترز)

مارب میں حوثیوں کا میزائل حملہ ، ہلاکتوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے مارب میں ایک رہائشی علاقے پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

العمالقہ بریگیڈز نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے مارب میں حریب اور الجوبہ ضلعوں کو ملانے والے راستے پر واقع پُلوں کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا۔

ادھر العمالقہ بریگیڈز کی فورسز نے مارب کے ضلع العبدیہ میں متعدد دیہات کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے صاف کر دیا۔ اس وقت الجوبہ ضلع کے پہاڑی سلسلے میں العمالقہ بریگیڈز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ مارب صوبے کے جنوب میں مختلف محاذوں سے حوثی جنگجوؤں کے اجتماعی فرار کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ العمالقہ بریگیڈز نے شبوہ صوبے کی جانب مزید عسکری کمک پہنچائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد لڑائی کا سلسلہ جاری رکھنا اور مارب کے جنوب میں بقیہ اضلاع کو حوثیوں سے پاک کرنا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

اس سے قبل بدھ کے روز یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ مارب، البیضاء اور تعز صوبوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں حوثی ملیشیا کے خلاف 31 حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں حوثیوں کے 160 ارکان ہلاک اور 22 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں