دبابات روسية (فرانس برس)

روس اور یوکرین

روسی افواج کیف سے تقریبا 30 کلو میٹر کی دوری پر ہیں : امریکی ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریبا 30 کلو میٹر کی دوری پر رہ گئی ہیں۔ یہ بات امریکی نیوز چینل CNN نے جمعے کے روز امریکی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔

ادھر اخباری ویب سائٹوں کے مطابق یوکرین کی فوج نے آج علی الصباح ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا تا کہ روسی فوج کے ٹینکوں کو کیف کی سمت پیش قدمی سے روکا جا سکے۔ یوکرین کی فوج نے مزید بتایا کہ دارالحکومت کی جانب بڑھنے والی روسی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

Your browser doesn’t support HTML5 video

Your browser doesn’t support HTML5 video

یوکرین کے وزیر خارجہ نے کیف پر روس کے خوف ناک میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ 1941ء میں نازیوں کے حملے کے بعد سے کیف میں اس طرح کی صورت حال نہیں دیکھی گئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں