یوکرینی وزیرخارجہ دمیتروکلیبا

روس اور یوکرین

نیٹواتحاد روس کے سامنے’’بھیگی بلی‘‘ بن گیا: یوکرینی وزیرخارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یوکرین کے وزیرخارجہ دمیتروکلیبا نے ہفتے کے روزنیٹو اتحاد پرالزام عاید کیا ہے کہ وہ روس کے دباؤ کے سامنے جھک گیا ہے اور اس نے نو فلائی زون نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کلیبا نے کہا کہ نیٹو وہ طاقت نہیں تھی جس کا یوکرینیوں نے پہلے تصور کیا تھا۔

یوکرینی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب اس طرح کے مذاکرات ’’بامعنی‘‘ہوں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں