Residents survey damage to homes after a tornado touched down south of Birmingham, Ala. in the Eagle Point community damaging multiple homes, Thursday, March 25, 2021. Authorities reported major tornado damage Thursday south of Birmingham as strong storms moved through the state. The governor issued an emergency declaration as meteorologists warned that more twisters were likely on their way. (AP)

امریکا، ہوا کے بگولے کی تباہ کاریاں، 7 افراد ہلاک

ہ طوفان ڈیس موئن شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست ایووا میں رونما ہونے والے ہوا کے بگولے کی زد میں آنے سے دو بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست کے شہر میڈیسن کے ہنگامی صورتحال امور کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ڈیس موئن شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہوگئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جس دوران دو بچوں سمیت 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔

لوکاس بستی میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس دوران ڈیس موئنس کے علاقے میں تقریباً 10,000 لوگ بجلی کی سہولت سے محروم رہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں