McDonalds (AP)
مکڈونلڈز کی بندش کے خلاف روسی شہری کا خود کو زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج
مشہر غیرملکی فوڈ چین مکڈونلڈز سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے ایک گروپ کی جانب سے یوکرین میں فوجی آپریشن کے ردعمل میں روس میں اپنی سروسز معطل کیے جانے کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے احتجاج دیکھا جا رہا ہے۔ بہت سے روسی غیرملکی فاسٹ فوڈ بالخصوص مکڈونلڈ کے رسیا ہیں۔ مکڈونلڈ کی سروسز کی بندش پروہ سراپا احتجاج ہیں۔ ایک فربہ روسی نے تو احتجاج کرتے ہوئے مکلڈونلڈ کے ریستوران کے گیٹ پر خود کو زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مک ڈونلڈز کے ایک دیوانے ماسکو میں ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کو بند ہونے سے روکنے کے لیے اس کے دروازے پر خود کو زنجیروں میں جکڑ لیا۔
برطانوی اخبار "مرر" کے مطابق روسی شخص جس کا نام لوکا سیفرونوف بتایا جاتا ہے کو اتوار کو ریستوران کے سامنے احتجاج کرتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسے چیختے ہوئے یہ کہتے سُنا جا سکتا ہے کہ فاسٹ فوڈ چین کے ریستوران کی بندش میرے اور میرے ساتھی شہریوں کے خلاف دشمنی ہے۔
تاہم بالآخر پولیس اس کے پاس پہنچی اور اسے ریستوران سے لے گئی۔
مکڈونلڈ تمام شاخیں بند
قابل ذکر ہے کہ فاسٹ فوڈ کمپنی مکڈونلڈز نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ روس میں اپنی شاخیں عارضی طور پر بند کر دے گی۔
مک ڈونلڈز کے سی ای او کرس کیمپزنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ مک ڈونلڈز نے روس میں اپنے تمام ریستوران عارضی طور پر بند کرنے اور مارکیٹ کے تمام کاموں کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد متعدد صنعتوں میں متعدد غیر ملکی کمپنیوں نے روس میں اپنا کام معطل کر دیا ہے۔