A handout picture obtained from the media office of the Barakah Nuclear Power Plant on February 13, 2020 shows a general view of the power plant in the Gharbiya region of Abu Dhabi on the Gulf coastline about 50 kilometres west of Ruwais. The United Arab Emirates said on February 17 that it has issued a licence for a reactor at its Barakah nuclear power plant, the first in the Arab world, hailing a historic moment. The national nuclear regulator has approved the issuance of the operating licence for the first of four reactors at the plant, said Hamad al-Kaabi, the UAE representative to the International Atomic Energy Agency. The Barakah plant, located on the Gulf coast west of the UAE's capital, had been due to come online in late 2017 but faced a number of delays that officials attributed to safety and regulatory requirements. / AFP / Barakah Nuclear Power Plant / - / RESTRICTED TO EDITORIAL USE - MANDATORY CREDIT AFP PHOTO /Barakah Nuclear Power Plant - NO MARKETING - NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS
یواے ای:البرکہ جوہری پاور پلانٹ کے یونٹ 2 میں پیداواری سرگرمیوں کا آغاز
متحدہ عرب امارات کے البرکہ نیوکلیئرپاورپلانٹ کے دوسرے یونٹ نے تجارتی پیمانے پر اپنی پیداواری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
الامارات کی جوہری توانائی کارپوریشن (اینک ،ای این ای سی) نے جمعرات کوایک بیان میں بتایا ہے کہ یونٹ 2 سے 1400 میگاواٹ بجلی کی پیداوارنیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔اس طرح پلانٹ کے یونٹ 1 اور 2 سے کل 2800 میگاواٹ کاربن کے اخراج سے پاک بجلی پیداہوگی۔
پلانٹ کےچارری ایکٹروں میں تیسرا یونٹ 2022ء کے آخرمیں کام شروع کر دے گا۔البرکہ پلانٹ کا پہلا یونٹ اگست 2020ء میں قومی پاور گرڈ سے منسلک ہوگیاتھا اور ستمبر 2021ء میں اس کے دوسرے یونٹ نے کام شروع کردیا تھا۔
البرکہ کے تکمیل کے بعد چارری ایکٹر ہوں گے اور مکمل ہونے کے بعد یہ چاروں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ان کی پیداوار کی کل گنجائش 5600 میگاواٹ ہوگی اور یہ متحدہ عرب امارات کی زیادہ سے زیادہ طلب کے قریباً 25 فی صد کے مساوی ہے۔اینک 2025ء تک ابوظبی کی 85 فی صد تک صاف بجلی پیدا کرے گی۔
اینک نے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوارسے سالانہ دوکروڑ 24 لاکھ ٹن کاربن کے اخراج کی بچت ہوگی۔یہ مقدار 48 لاکھ کاروں سے دھویں کے اخراج کے مساوی ہے۔
یواے ای کا البرکہ عرب دنیا کا پہلا جوہری پاور پلانٹ ہے۔اس کی تعمیر کاآغاز 2012ء میں ہوا تھا۔تب یو اے ای نے توانائی کی پیداوار کے لیے سبزماڈل کو اختیار کیا تھا۔