حائل: گاڑی چوری کرنے اور سڑک پر دانستہ تصادم کا ذمے دار سعودی شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے حائل میں سیکورٹی گشت کے دستوں نے ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔ اس شہری کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ اس نے ایک گاڑی چوری کرنے کے بعد اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ انداز سے چلایا اور شارع عام پر دانستہ طور پر ایک اور گاڑی کو ٹکر مار دی۔ بعد ازاں اس شخص نے ایک ہم وطن شہری کو مار پیٹ کا نشانہ بھی بنایا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی وڈیو وسیع پیمانے پر گردش میں آئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کا ذمے دار سعودی شہری اپنی طبعی حالت میں نہیں تھا۔ اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے بعد استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں